این اے 133: ن لیگ کے بڑے نام ضمنی انتخاب کیلیے متحرک

539

لاہور کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ٹکٹ کے لیے ن لیگی امیدواروں کے نام سامنے آنا شروع ہوگئے۔

نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک پرویز کے اہل خانہ کو گھر میں ٹکٹ رکھنے کے حوالے سے بھی مشاورت کا امکان  ہے اور ملک پرویز کے گھر سے کوئی نام نہ آنے پر پارٹی ٹکٹ کا اعلان کیا جائے گا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے بڑے نام بھی الیکشن میں حصہ لےسکتے ہیں، پرویز رشید اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر الیکشن کے لیے موزوں ہیں جب کہ شائستہ پرویز ملک کو جنرل الیکشن میں لائے جانے کا بھی امکان ہے۔

مہر اشتیاق،خواجہ احمد حسان، حافظ نعمان ،مبشر جاوید سمیت دیگر الیکشن لڑنے کی دوڑ میں شامل ہے۔ ن لیگی امیدواروں نے پارٹی کے اندر اپنی اپنی لابنگ شروع کر دی ہے اور قیادت کے قریب سمجھے جانے والے لیگی رہنماوں سے امیدواروں کے رابطےجاری ہیں۔

این اے 133 کی نشست پرویز ملک  کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔ ن لیگی آئندہ چند روز میں این اے 133 کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے گی۔

ملک پرویز فیملی کے انکار پر کمیٹی ناموں پر اپنی سفارشات قیادت کو بھجوائے گی، این اے 133 کی ٹکٹ کا حتمی فیصلہ شہباز شریف کی مشاورت سے کریں گے۔