شہابِ ثاقب کا ٹکڑا سورہی خاتون کے سرہانے آگرا

750

برٹش کولمبیا کی رہائشی خاتون غیر معمولی حالات میں بیدار ہوئیں جب ایک شہابی پتھر کا ٹکڑا الکا ان کے گھر کی چھت سے ٹکرا ان کے تکیے پر جا گرا۔

روتھ ہیملٹن نے کہا کہ وہ اپنے کمرے میں سو رہی تھی جب اسے گھر میں اپنے کتے کے بھونکنے کی آواز آئی۔ ہیملٹن نے سی بی سی نیوز کو بتایا ، “اگلی نظر جو میری اپنے سرہانے پر پڑی تو ایک پتھر میرے تکیے پر پڑا ہوا تھا.

انہوں نے کہا ، “مجھے نہیں معلوم تھا کہ کیا کرنا ہے ، لہذا میں نے 911 پر کال کی۔آپریٹر سے بات کی ، انہوں نے مجھ سے کئی سوالات کیے اور وہ پتھر اب بھی دو تکیوں کے درمیان پڑا ہوا تھا۔”

ہیملٹن نے بتایا کہ پتھر کا سائز ایک خربوزے جتنا تھا. ایک پولیس افسر ہیملٹن کے گھر آیا اور انہیں ابتدائی طور پر شبہ تھا کہ یہ پتھر قریبی وادی میں ہورہی تعمیر کا نتیجہ ہے۔

ہیملٹن نے بتایا ، “ہم نے کینیون پروجیکٹ کو فون کیا کہ دیکھیں کہ وہ کوئی تعمیراتی کام کیلئے چھوٹے موٹے دھماکے کررہے ہیں دھماکے کر رہے ہیں لیکن انہوں نے کہا نہیں بلکہ انہوں نے آسمان میں ایک روشنی دیکھی تھی جو آپ کے گھر کی طرف لپکی تھی.”