سندھ حکومت نے گندم کی سرکاری قیمت کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

490

کراچی: سندھ حکومت نے 100کلو گندم کی سرکاری قیمت 4ہزار8سو75روپے مقرر کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلارملز کی جانب سے جاری کردہ   اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت سرکاری گندم کا اجراء 15اکتوبر سے کررہی ہے،صوبے بھر میں عوام کو اگلے ہفتے پیر یا منگل سے آٹا 55روپے کلو دستیاب ہوگا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ آٹا مہنگا ملنے کی ذمہ داری پیپلز پارٹی پرعائد  ہوتی ہے۔