جاپان: بچوں کی خودکشی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ

431

جاپانی اسکول کے بچوں میں خودکشی کے واقعات گزشتہ تعلیمی سال کی ریکارڈ تعداد سے کہیں زیادہ ہوگئے ہیں.

جاپانی وزارت تعلیم کی بدھ کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 2020 کے تعلیمی سال کے دوران 6 سے 18 سال کی عمر کے بچوں میں 415 خودکشی کے واقعات ہوئے جو کہ 1974 سے اب تک ریکارڈ کی گئی تعداد سے بہت زیادہ ہے.

2020 میں کورونا سے مرنے والوں کے مقابلے میں پچھلے مہینے خودکشی سے زیادہ جاپانی بچوں اور نوعمروں کی اموات ہوئیں اور اس میں لڑکیاں سب سے زیادہ متاثر ہوئیں۔
جاپان کے پبلک براڈکاسٹر این ایچ کے نے رپورٹ کیا کہ خودکشی کے پیچھے کئی عوامل کارفرما ہیں جن میں خاندانی مسائل، امتحانات کے خراب نتائج ، ہم عمروں کے ساتھ تعلقات اور امراض شامل ہیں۔
این ایچ کے نے بتایا کہ پچھلے تعلیمی سال میں رپورٹ ہونے والے آدھے سے زیادہ خودکشی کے واقعات کی وجہ معلوم نہیں ہے۔