اسلام آباد سے آپریٹ ہونے والا کارلفٹر گروہ کراچی سے گرفتار

310
FILE

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے آپریٹ ہونے والا کارلفٹر گروہ کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق اسلام آباد سے آپریٹ ہونے والےکار لفٹر گروہ کو کراچی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے  گرفتار کر کے اسلحہ اور چوری شدہ گاڑیاں ضبط کر لیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گروہ کے سرغنہ نے بی ایس اکاؤنٹس  اینڈ فنانس کی ڈگری لے رکھی ہے اور ملزمان نے چوری کی گاڑیا ں فروخت کر نے کے لیے واٹس اپ گروپ بنا رکھے ہیں۔

پولیس کے مطابق واٹس ایپ گروپ میں مسنگ فائل،بینک ڈیفالٹر یا بتا کر چوری کی گاڑیاں بیچی جا تی تھیں، اے وی ایل سی نے کراچی میں 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان  سے 6چوری  شدہ کاریں اور 2 ٹی ٹی پستول برآمد کر لی گئی ہیں، ملزمان کراچی سے کاریں چوری کرکے ٹیمپرنگ کے بعد  فروخت کرتے تھے۔