کوک کین کا وسیع کلیکشن رکھنے کا عالمی ریکارڈ

500

کوکا کولا کے پرستار ایک کینیڈین شخص نے سافٹ ڈرنک کمپنی کے 11،308 مختلف کین جمع کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ حاصل کرلی ہے۔

گیری فینگ کو سافٹ ڈرنک کین کے سب سے بڑے ذخیرے کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز دیا گیا ہے گیری کے ریکارڈ کی تصدیق پچھلے ریکارڈ ہولڈر اطالوی شخص ڈیوڈ آندرے کے مقابلے میں زیادہ سے ہوئی ہے جس کے کلیکشن میں 10،558 مختلف کوک کے کین شامل تھے۔

گیری کے کلیکشن میں 1955 کا کوک کین بھی شامل ہے جو کمپنی کی طرف سے تیار کیے جانے والے پہلے کینوں میں سے ایک ہے ، نیز کئی دہائیوں کے اولمپک کھیلوں کے یادگار کین-بشمول 2016 کے شکاگو اولمپکس کے لیے ڈیزائن کیا گیا ایک انتہائی نایاب کین بھی شامل ہے۔

گیری کے پاس وہ ڈبے بھی ہیں جو خاص طور پر 1985 کے چیلنجر خلائی شٹل مشن کے لیے صفر کشش ثقل میں پینے کے لیے بنائے گئے تھے اور 1991 کے روسی خلائی اسٹیشن کی مہم کے لیے بھی۔