الجزائر میں اسرائیل نواز علیحدگی پسندوں کا حملہ ناکام

497

الجزائر کی سیکورٹی فورسز نے اسرائیل اور مراکش کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کی طرف سے مسلح حملے کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ایک علیحدگی پسند گروہ کے سترہ ارکان جنہیں حکام نے MAK نامی دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے، کو گرفتار کیا ہے. ان کے پاس سے اسرائیل کے ساتھ مسلسل رابطوں کی دستاویزات بی ملی ہیں اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

حکومت نے MAK اور ایک اور گروہ پر جنگل میں تباہ کن آتشزدگی کا الزام لگایا ہے جس نے الجیریا کے کئی صوبوں کو متاثر کیا تھا بشمول Tizi Ouzou۔

الجزائر نے پڑوسی ملک مراکش کے دشمنانہ اقدامات کی بنا پر سفارتی تعلقات بھی منقطع کر دیے ہیں جو کہ پچھلی دہائیوں سے کشیدہ چلے آرہے تھے.

الجزائر نے مراکش پر الجزائر کی صلاحیتوں کو ختم کرنے اور اس کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کے ساتھ ساتھ اس کے لوگوں میں فساد برپا کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔