سورج کی ساخت

502

ساخت کے لحاظ سے سورج کے بیرونی کرے کے 3 حصے کیے گئے ہیں. وہ حصہ جو ہمیں نظر آتا ہے اسکو ضیائی کرہ کہتے ہیں یہ ایک بلبلہ دار کرہ ہوتا ہے جس میں بےقاعدہ بلبلوں کی جسامت 2000 کلومیٹر تک ہوسکتی ہے اور یہ تقریباً 10 منٹ تک رہتی ہے، اس عمل کو عمل تحبیب کہتے ہیں. اس سے رنگ برنگی روشنیاں وجود میں آتی ہیں.

سورج کی کرہ کے باہر موجود گیسیں سورج کی فضا بناتی ہیں. ظاہر ہے سورج کی فضا تو ہماری فضا کی طرح نہیں ہوگی یہ بھی ایک آتشیں فضا ہوگی. اس میں ہائیڈروجن شعلہ زن ہوتی ہے اور سرخ رنگ ہزاروں میل موٹی تہہ پر مشتمل حلقہ کو سورج احاطہ کیے ہوئے ہوتا ہے. اس کو لونی کرہ کہا جاتا ہے. سورج گرہن جب مکمل ہوجاتا ہے اس سے ذرا پہلے اور بعد ایک پیازی رنگ کی لپک سورج کے جسم کے کنارے پر نظر آتی ہے، یہی لونی کرہ ہے.

لونی کرہ کی کثافت ضیائی کرے کا ہزارواں حصہ ہوتی ہے مگر حیران کن حد تک زیادہ گرم ہوتی ہے. اس کا درجہ حرارت تقریباً 7 لاکھ درجہ فارن ہائیٹ ہوتا ہے.

ہماری نظر بجائے لونی کرہ کے ضائی کرہ پر پڑتی ہے کیونکہ اسکی کثافت اتنی کم ہوتی ہے کہ یہ روشنی کیلئے شفاف ہوجاتی ہے.