ملک میں کورونا سے21 اموات‘ 1021 کیسز رپورٹ

198

اسلام آباد/ کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک/ اسٹاف رپورٹر) ملک بھر میں کورونا وائرس سے گزشتہ24 گھنٹے کے دوران مزید21 افراد انتقال کرگئے۔ بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 43 ہزار 578 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے1021 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.34 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 2257 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سندھ میں گزشتہ 24
گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید 9 مریض لقمہ اجل بنے جس سے اموات کی تعداد 7514 ہوگئی ہے اور 12888 ٹیسٹ کرانے پر 431 نئے کیسز سامنے آئے۔