اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10پیسے کا اضافہ

461

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں بدھ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 171روپے اور قیمت فروخت 171.10روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت171.70روپے سے بڑھ کر 171.80 روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔