ملک میں کورونا سے مزید 28 جاں بحق، 1016 نئے کیسز رپورٹ

140

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 28 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 201 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 28 مریض انتقال کرگئے جب کہ 1016 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 61 ہزار 685 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 40 ہزار 309 ہے۔ اب تک 11 لاکھ 93 ہزار 175 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 64 ہزار 142 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار 381 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 514 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 34 ہزار 247 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 37 ہزار 32 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 338 ہے۔ صوبے میں 12 ہزار 808 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 11 ہزار 886 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 76 ہزار 366 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 3 ہزار 386 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 666 اموات اور 1 لاکھ 67 ہزار 314 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 312 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 745 ہے۔ اسلام آباد میں 935 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 3 ہزار 632 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 372 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 237 ہے۔ آزاد کشمیر میں 740 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 395 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 100 جب کہ فعال کیسز کی 151 ہے۔ صوبے میں 352 اموات ہوچکیں۔ 32 ہزار 597 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 361 جب کہ فعال کیسز 71 ہے۔ گلگت بلتستان میں 186 اموات ہوچکیں۔ 10 ہزار 104 مریض صحت یاب ہوئے۔