پنجاب میں چینی کا نیا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

242

صوبہ پنجاب میں چینی کا نیا بحران جنم لینے کا خدشہ ہے۔ پنجاب کے لیے خریدی گئی چینی سندھ میں ذخیرہ کی جا رہی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے لیے خریدی گئی چینی سندھ میں ذخیرہ کیے جانے کی اطلاعات ہیں، ٹی سی پی نے پنجاب میں چینی کی طلب زیادہ ہونے کی وجہ سے چینی امپورٹ کی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق امپورٹ کی گئی چینی حکومت 30 روپے سبسڈی کے ساتھ 84 روپے میں فروخت کر رہی ہے، 84 روپے والی چینی کو سندھ میں 110 روپے میں فروخت کیے جانے کی منصوبہ بندی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق بارڈر پر کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے پنجاب کی چینی باآسانی سندھ منتقل کی جارہی ہے۔