تائیوان میں 13 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 46 افراد ہلاک، متعدد زخمی

158

تائی پے: تائیوان میں 13 منزلہ رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ نے 46 افراد کی جانیں لے لی جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تائیوان میں 13 منزلہ رہائشی عمارت میں گزشتہ رات اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، ریسکیو حکام نے آگ بجھانے اور عمارت میں پھنسے افراد کو باہر نکالنے کے لیے امدادی کارروائی کا آغازکردیا ہے، حکام کے مطابق فائر فائٹرز کی جانب سے ابھی بھی عمارت میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

آگ لگنے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی جب کہ عینی شاہدین کے مطابق رات میں عمارت سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔