افغانستان کے صوبہ کنڑ میں دھماکا، ضلعی پولیس چیف ہلاک، 11 زخمی

150

اسدآباد: افغانستان کے صوبے کنڑ میں بم دھماکا کے نتیجے میں ضلع شگل کا پولیس چیف ہلاک جبکہ 11 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان عہدیدار نے بتایا کہ دھماکا کنڑ کے دارالحکومت اسدآباد میں ہوا، جس میں شگل ڈسٹرکٹ پولیس چیف کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے کے فوری بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں 4 طالبان اراکین اور 7 شہری شامل ہیں۔

کنڑ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔