نروس سسٹم کیا ہے؟

3840

انسانی جسم میں چھوٹے اور بڑے اعصاب کا جال پورے جسم میں پھیلا ہوا ہے. اس جسم کی کارکگزاری کا انحصار صرف نروس سسٹم کی صلاحیت پر ہے. انسان اپنے نروس سسٹم کو زندگی میں کوئی بھی نتیجہ حاصل کرنے کیلئے جتنا زیادہ چاہے پروگرام کرسکتا ہے اور یہ اتنے ہی نتائج دینے کی صلاحیت رکھتا ہے. نروس سسٹم کے 2 حصے ہیں. سینٹرل نروس سسٹم اور دوسرا پیری فرل نروس سسٹم.

1) سنٹرل نروس سسٹم

دماغ اور حرام مغز پر مشتمل نظام انسانی جسم میں سب سے بڑا نظام کہلاتا ہے. اسی نظام سے کئی نسیں نکل کر پورے جسم میں پھیل جاتی ہیں جن کے ذریعے تمام اندرونی اور بیرونی پیغامات کی رسائی دماغ تک ہوپاتی ہے. اس کے بعد جسمانی افعال و تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں جن کے احساسات دماغ کے اسی حصے میں پیدا ہوتے ہیں جیسے یادداشت، سوچنا اور جذبات وغیرہ کے احساسات.

2) پیری فرل نروس سسٹم:

سنٹرل نروس سسٹم سے نکل کر باریک نسوں کا جال پورے جسم میں پھیل جاتا ہے. ان نسوں کے جوڑے تعداد کے لحاظ سے 43 ہیں اور آٹونومک نروس سسٹم کا نظام ہوتا ہے. ہر قسم کی بیرونی معلومات کا حواس خمسہ کے ذریعے وصول کرنا اور تمام جسمانی اعضاء و غدود سے پیغام وصول کرنا اور سنٹرل نروس سسٹم کو پہنچانا اور کسی عمل کیلئے واپسی کا پیغام جسم کو پہنچانا اسی کے ذمے ہوتا ہے.