اسکول بس ڈرائیوروں کی قلت، ایک باپ نے اپنی لموزین نکال لی

582

امریکی ریاست اوہائیو میں بس ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے بچے سکول جانے سے محروم ہیں، ایسے میں ایک والد اپنے اور محلے کے بچوں کو اپنی لیموزین گاڑی میں اسکول لے جانے اور آنے میں مدد دے رہے ہیں۔

سین راجرز جونیئر نے کہا کہ ان کے بچے جمعہ کو اس وقت اسکول نہیں جاسکے جب ان کی بس انہیں لینے کیلئے نہیں آئی ، اس لیے انہوں نے فیس بک پر پوسٹ کیا کہ آیا کوئی اور مقامی والدین چاہتے ہیں کہ ان کے بچے لیموزین پر سکول جائیں۔

راجرز نے کہا کہ اسے جلد ہی درجنوں جوابات موصول ہوئے جس کی وجہ سے اس نے 25 بچوں کو پیر کی سواری دی جس کی تعداد منگل کو بڑھ کر 42 ہو گئی۔

“ہر کوئی ہمیشہ یہ کہنا چاہتا ہے کہ آئیے کمیونٹی کی مدد کریں آئیے فلاں ظلم کو روکیں. لیکن مجھے لگتا ہے کہ ظلم کو اگر روکنے والا کوئی بڑا کام ہے تو وہ یہ ہے بچوں کو اسکول بھیجا جائے بجائے اس کے حالات کے ہاتھوں مجبور ہوکر بچوں کی تعلیم برباد کریں. راجرز نے WYSX-TV کو بتایا۔