حیدرآباد ، سکرنڈ شوگر ملز کے بر طرف ملازمین کا عدم بحالی پر احتجاج

163

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سکرنڈ شگر مل قاضی احمد سے جھوٹے الزامات کے تحت نوکریوں سے برطرف کیے گئے ملازمین کی بحالی کے لیے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے کامریڈ اقبال، محمد جمن ڈاہری، غلام قادر کیریو، غلام قادر انڑ ودیگر کی قیادت میں بھوک ہڑتال کی گئی۔ اس موقع پر انہوںنے کہاکہ چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنے پر ملازمین کے خلاف من گھڑت اور جھوٹے الزامات عائد کرکے غریب ملازمین کو برطرف کردیا گیا تین سال گزر نے کے باوجود بحال نہیں کیا گیا ۔انہوںنے کہاکہ حکومت سندھ پر قابض اشرافیہ جو کہ صنعتی مالکان ہیں قانون کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں جس کے باعث مزدوروں پر ظلم جاری ہے ۔انہوںنے کہاکہ اس حوالے سے عدالت میں درخواست داخل کی ہے ۔انہوں نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے اپیل کی کہ سکرنڈ شوگر مل انتظامیہ کی مزدور دشمن پالیسیوں کا نوٹس لے کر انصاف فراہم کیاجائے ۔