ڈاکٹر عبد القدیر خان نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا

235

حیدرآباد(اسٹاف رپروٹر)ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے سینئر ممبر و ڈیفنڈر اور معروف سیاسی وسماجی رہنما لالہ عبد الحلیم شیخ، محسن پاکستان معروف پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان پاکستانی عوام کے لیے ایک قومی ہیرو تھے ہماری قوم ان سے بہت پیار کرتی ہے کیونکہ انہوں نے ہمیں ایٹمی ہتھیاروں کی ریاست بنانے میں اہم کردار ادا کر کے ہمیں ایک جارجیت والے بڑے ایٹمی پڑوسی کے خلاف تحفظ فراہم کیا ہے،لالہ عبد الحلیم نے ان کی وفات پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا اور اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ عظیم سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے اور پاکستان کے نام کا لوہا پوری دنیا میں منوانے والے عظیم سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان تھے۔ لالہ عبد الحلیم نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، قوم ان کی ملکی خدمات کبھی بھی نہیں بھولے گی اور انہوں نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے گرانقدر خدمات سر انجام دیں، ڈاکٹر عبد القدیر خان کا انتقال ملک کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔