مہاجرین کا سیلاب روکنے پرترکی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا‘ انجیلا مرکل

572
انقرہ: یونان کے کوسٹ گارڈز تارکین وطن کو ترکی کی طرف دھکیلنے کے لیے تشدد کررہے ہیں

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ یورپ کی طرف غیر قانونی نقل مکانی کے خلاف جدوجہد میں ترکی مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔ مرکل نے کہا کہ آپ ترکی کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔ نیٹو کا رکن ملک ترکی، یورپ کی طرف غیر قانونی نقل مکانی کے خلاف جدوجہد میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ترکی بڑے اہداف کا حامل ہے ،تاہم اس کے ساتھ تعلقات میں بہت سے مایوس کن پہلو موجود ہیں۔ بنیادی موضوعات میں اختلافات موجود ہوں تو بھی آپ کو اتفاق رائے کا راستہ تلاش کرنا چاہیے۔