لیجنڈ ہوٹل، ریزورٹس اور ای ایف یو لائف انشورنس کے مابین معاہدہ

275
منیجنگ ڈائریکٹرلیجنڈ ہوٹل عظیم قریشی اورایگزیکٹو ڈائریکٹرEFU زین ابراہیم معاہدے کی دستاویزات کا تبادلہ کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لیجنڈ ہوٹل اور ریزورٹس نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرکے EFU لائف انشورنس کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کر لی ہے۔اس یادداشت پر دستخط کی تقریب منگل، 12 اکتوبر 2021 کو EFU ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی۔ ہوٹلوں کی نمائندگی محمد عظیم قریشی ، منیجنگ ڈائریکٹر نے کی جبکہ EFU کی نمائندگی زین ابراہیم (ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور سی او او – ای ایف یو لائف) ، امان حسین (مارکیٹنگ کے سربراہ – ای ایف یو لائف) اور فیضان شجاع (اتحاد کے سربراہ – ای ایف یو لائف) نے کی۔ یہ معاہدہ ایک سال تک نافذالعمل رہے گا۔ عظیم قریشی نے کہا کہ لیجنڈ ہوٹل اور ریزورٹس کی چھتری کے نیچے اسلام آباد ، ہنزہ ،ا سکردو اور چترال کے ہوٹل موجود ہیں۔ لیجنڈ ہوٹل EFU PlanIT ایپ صارفین کو اسلام آباد ، ہنزہ ،ا سکردو اور چترال کے اپنے چار ہوٹلوں میں روم ریک ریٹس (صرف اسٹینڈرڈ ریٹس) پر 25 فیصد رعایت دے گا۔اس کے ساتھ ساتھ لیجنڈ ہوٹل ، اسلام آباد EFU PlanIT ایپ استعمال کرنے والوں کو انگیٹھی ، ہائی اینڈ اور اروما ریستورانوں پرسنگل ڈیشز کی بنیاد پرمینو کے کھانوں پر 20 فیصد رعایت دے گا۔ عظیم قریشی نے مزید کہا کہ اس معاہدے سے دونوں اداروں کو ایک مشترکہ مقصد کے لیے کام کرنے کی اجازت ہو گی جس سے دونوں کو فائدہ پہنچے گا۔