تھرمامیٹر کی ایجاد

576

پولینڈ کا ماہر طبیعیات ڈینیل گیبریئل فارن ہائیٹ (1686 تا 1736) وہ پہلا سائنسدان تھا جس نے الکوحل پر مبنی تھرمامیٹر ایجاد کیا.

اگرچہ ڈینیل گیبریئل سے پہلے گلیلیو نے بھی تھرمامیٹر بنائے تھے لیکن وہ درست طور پر کام نہیں کرتے تھے.

فارن ہائیٹ نے الکوحل استعمال کرتے ہوئے پہلا کامیاب تھرمامیٹر بنایا. تاہم بعد ازاں اس نے تھرمامیٹر میں الکوحل کے بجائے پارے کا استعمال کرنا شروع کیا جس سے بہتر نتائج حاصل ہوئے.

فارن ہایئٹ کی وفات کے بعد درجہ حرارت کے ناپنے کے ایک پیمانے کو اس کی یاد میں ‘فارن ہائیٹ اسکیل’ کا نام دیا گیا. یہ پیمانہ آج بھی استعمال کیا جارہا ہے جس کے مطابق پانی کے منجمد ہونے کا درجہ حرارت 32 ڈگری فارن ہائیٹ ہے 212 ڈگری فارن ہائیٹ پر پانی ابل جاتا ہے.