“ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں اتھارٹی وزیر اعظم ہیں”

380

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس آئی) کی تعیناتی میں اتھارٹی وزیر اعظم ہیں،  نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کیلئے قانونی طریقہ کار اختیار کیاجائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ  گزشتہ رات وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کے درمیان طویل نشست ہوئی ہے، وزیر اعظم آفس اور آرمی چیف کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے فوج اور ملک کے وقار میں کمی ہو۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاؤس کوئی بھی ایسا قدم نہیں اٹھائے گا جس سے پاکستان اور سپہ سالار کی عزت میں کمی ہو،ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے میں میڈیا نے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی ہے۔

خیال رہے کہ 6 اکتوبر کو پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تبادلوں اور تقرریاں کی گئی تھیں، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کیا گیاتھا، تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ئے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم احمد انجم ہی ہوں گے۔