کمیرا آبسکیورا کیا ہے؟

480

کیمرا آبسکیورا دراصل ایک تاریک کمرہ ہے جسے عکس بنانے کا ابتدائی طریقہ کہا جاتا ہے. بنیادی طور پر یہ ایک روشنی روشنی سے محفوظ کمرہ یا ڈبا ہوتا ہے جسکے سرے پر ایک انتہائی باریک سوراخ کردیا جاتا ہے.

جب روشنی اس سوراخ سے گزرتی ہے تو دوسری جانب عکس بنتا دکھائی دیتا ہے، یہ بننے والا عکس پردے پر الٹا دکھائی دیتا ہے. سوراخ کی جسامت چھوٹی ہونے کی وجہ سے اس میں سے روشنی کی بہت معمولی مقدار ہی گزر پاتی ہے لیکن اس کے باوجود بننے والا عکس خاصا بہتر دکھائی دیتا ہے.

اگر سوراخ کی جسامت بڑھا دی جائے تو عکس بنے گا تو اور زیادہ موثر طریقے سے لیکن روشنی زیادہ مقدار میں گزدے گی اور روشنی میں موجود رنگوں کی زیادہ پرتیں پردے سے ٹکرائیں گی جس وجہ سے بننے والا عکس واضح نہیں ہوگا.

ان اصولوں سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ایک عام کیمرہ کیسے کام کرتا ہے اور بننے والے عکس اور روشنی کی مقدار میں کتنا گہرا تعلق ہے. یہ تعلق جتنا مناسب ہوگا اتنا عکس بھی اتنا ہی اچھا آئے گا.