امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ

250

واشنگٹن: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے سان ڈیاگو میں چھوٹا طیارہ ہائی اسکول کیمپس کے قریب گر کرتباہ ہو گیاجس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا  کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے سان ڈیاگو میں چھوٹا طیارہ ہائی اسکول کے قریب گرکر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور2زخمی ہو گئے جبکہ طیارہ گرنے سے دو گھر بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئےاور ایک گھر کو جزوی نقصان پہنچا  ہے۔

ریسکیو حکام کا کہاہےکہ طیارہ گرنے سے آگ بھڑک اٹھی جس سے گھر سمیت کئی گاڑیاں بھی نذرآتش ہو گئیں ہیں ، ان پر پانی ڈالنے کا عمل جاری ہے۔

ائیر پورٹ حکام کاکہنا تھا کہ طیارہ رن وے سے صرف آدھا میل دور تھا جب اسے حادثہ پیش آیا، ائیر ٹریفک کنٹرولر کی جانب سے پائلٹ کو خبردار بھی کیا گیا کہ طیارہ بہت نیچے ہے۔

کنٹرولر بار بار طیارے کو 5 ہزار فٹ کی بلندی پر لے جانے کی تاکید کرتا رہا جبکہ طیارہ 1500 فٹ پر ہی پرواز کرتا رہا، ایف اے اے اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا  ۔