لبنان : آئل ریفائنری میں آتشزدگی سے ایندھن کا بحران شدید

301
بیروت: لبنان میں آئل ریفائنری میں آتشزدگی کے بعد دھویں کے بادل اٹھ رہے ہیں

 

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنان کے جنوب میں واقع زہرانی آئل تنصیب میں خوف ناک آگ بھڑک اٹھی، جسے بجھانے کے لیے 25 فائر فائٹنگ ٹینکوں کو طلب کیا گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق تیل تنصیبات میں خوفناک آتشزدگی سے تیل کے شدید بحران کے شکار میں پیٹرول کی سپلائی میں مزید قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ وزیر توانائی ولید فیاض نے اپنے بیان میں کہا کہ آگ فوج کے زیر استعمال فیول ٹینک میں لگی ہے ۔ کئی گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور اس دوران میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ادھر لبنانی فوج کی جانب سے 2 پاور اسٹیشنوں کو ایندھن کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔