نیب نے مریم نواز کی ضمانت خارج کرنے کی درخواست کردی

408

اسلام آباد: نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منسوخی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر نے ضمانت کا غلط استعمال کیا، مریم نواز نیب کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کی مرتکب ہوئی ، نیب لاہور میں طلبی پر نیب آفس پر حملہ کیا گیا، ملزمان کا کنڈکٹ ان کے خلاف گواہان پر بھی دباؤ ڈالنے کا سبب بنا،اس لئے ان کی ضمانت منسوخ کی جائیں۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سزائیں سنائی تھیں، جن کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیلیں زیر سماعت ہیں، عدالت عالیہ نے ملزمان کی سزائیں معطل کررکھی ہیں۔