تنقید برائے اصلاح

690

جب بھی کسی کی بڑی خامی پر تنقید کرنی ہو تو یہ بات ملحوظ رہنی چاہیے کہ وہ تنقید برائے اصلاح ہو.

اگر آپ دوسروں کی صرف غلطیوں کی نشندہی کرتے رہیں گے تو وہ لوگ آپ سے متنفر ہوجائیں گے. گو کہ آپ کا مقصد نیک ہے کہ آپ لوگوں کی خامیاں بتا کر ان کی اصلاح کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ طریقہ کار غلط ہے کہ آپ بس ان کی غلطیاں کو اجاگر کریں. ہمیشہ پہلے اس شخص کی خوبیوں کا ذکر کریں پھر اشاروں کنایوں میں ان کی خامی کا ذکر کریں اور امید ظاہر کریں کہ وہ اپنی ان غلطیوں پر جلد قابو پالے گا.

اپنے جملوں کو تنقیدی نہ بنائیں ورنہ لوگ آپ سے دور ہونا شروع ہوجائیں گے اور ایک وقت آئے گا کہ آپ اکیلے رہ جائیں گے. دنیا میں جینے کیلئے کئی کام کاج کرنے پڑتے ہیں اور اس کیلئے 80فیصد ضرورت لوگوں سے رابطوں کی ہوتی ہے.

 انسان خواہ کیسے بھی ہوں اور کہیں بھی ہوں سب یکساں ہیں. اگر آپ ان سے لڑتے ہیں ان کی مخالفت کرتے ہیں اور اگر آپ ہمیشہ اس تلاش میں رہتے ہیں کہ لوگوں میں کون کون سی خامیاں اور کون کون سی کمزوریاں ہیں تو آپ ہمیشہ دشواریوں کا شکار رہیں گے. اس عادت پر جلد سے جلد قابو پائیں ورنہ آخری وقتوں میں جب آپ کو رشتوں کی ضرورت ہوگی تو آپ اکیلے رہ جائیں گے.