سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں‘ انجینئر افتخار چودھری

369

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما انجینئر افتخار چودھری نے جدہ میں نمائندہ جسارت سید مسرت خلیل سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی وطن عزیز کا اصل اثاثہ ہیں، جنہوں نے پاکستان کی ترقی میں لازوال کردار ادا کیا ہے۔ وزیر اعظم سمندر پارمقیم تمام تارکین وطن کو اپنے دل کے قریب رکھتے ہیں۔ یاد رہے انجینئر افتخار جدہ میں طویل عرصہ مقیم رہے ہیں اور انہوں نے اس دوران بہت سے پاکستانیوں کو روزگار کے حصول میں مدد کی۔ کمیونٹی نے ان کی خدمات کے اعتراف میں گولڈ میڈل سے نوازا۔افتخار چودھری مجلس محصورین پاکستان کے بانی اراکین میں شمار ہوتے ہیں۔ کشمیرکاز، مسئلہ محصورین اور چودھری رحمت علی جیسے معاملات میں انہوں نے اپنا ہرممکن بہترین کردار ادا کیا۔ انجینئر افتخار کے عرب حلقوں میں گہرے روابط ہیں اور وہ عربی زبان پر عبور رکھتے ہیں۔