پی آئی اے کے افسران و عملے کے اعزاز میں عشائیہ

234

پاک سعودی فرینڈز شپ فورم کے مرکزی چیئرمین ناصر حبیب نےسعودی عرب میں پاکستان کی قومی ائرلائن پی آئی اے کے افسران اور عملے کے اعزاز میں پرتکلف عشایئے کا اہتمام کیا، جس میں منیجر فہیم رضا، محمد ارشد شیخ ، حبیب الرحمان، احتشام چودھری، محمد عمران شیخ اور دیگر نے شرکت کی۔
صحافی عابد شمعون چاند کے مطابق میزبان ناصر حبیب نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے سعودی عرب میں پی آئی اے کی مسافروں کے لیے شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں پی آئی اے کی بے مثال خدمات ہیں۔ خصوصاً جب کسی کی وفات ہوئی تو میت بروقت پہنچانے میں پی آئی اے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری قومی ائر لائن ہے لہٰذا دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کو چاہیے کہ اپنی ائر لائن سے سفرکریں۔عشایئے میں صحافیوں سمیت کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔