مسلم لیگ ق سعودی عرب کے زیراہتمام چودھری ظہور الٰہی کی برسی منائی گئی

337

مسلم لیگ (ق) سعودی عرب کے زیراہتمام چودھری ظہور الٰہی کی 40 ویں سالانہ برسی منائی گئی۔ اس موقع پر ق لیگ سعودی عرب کی پوری ٹیم بشمول چیئرمین چودھری اظہر وڑائچ، امتیاز احمد، عاصم چودھری، عرفان گوندل، امجد چودھری، طیب گجر اور دیگر رہنماؤں نے اپنے قائد کو ان کی چالیسویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویز الٰہی، چودھری مونس الہی، چودھری حسین الٰہی اور دیگر پارٹی عہدیداروں کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اظہر وڑائچ اورامتیازاحمد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ چودھری ظہور الٰہی مرحوم نے ہمیشہ حق و سچ اور آزادی جمہوریت کی آواز بلند کی۔ برسی کی تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں چودھری ظہور الٰہی جابر حاکموں کے سامنے ببانگ دہل کلمہ حق کہنے والے کے نام سے امر رہیں گے۔