ایم ایم سی اے کے تحت سعودی نیشنل ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات

188

مدینہ منورہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اودہ البلادی اینڈ سنز کنٹریکٹنگ کمپنی کے تعاون سے سعودی یوم الوطنی کے موقع پر ٹی 10 فیسٹیول کرکٹ ٹورنامٹ 2021ء کی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ہوا، جس کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر انجینئر عماد اودہ البلادی تھے جبکہ مہمان اعزازی العقول میونسپلٹی کے سی ای او فہد ہادیبان الحسینی تھے۔ اس موقع پر پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن کے ڈسٹرکٹ سیلز منیجر مدینہ منورہ شفقت اللہ نیازی بھی موجود تھے۔ مہمان خصوصی انجینئرعماد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی عرب میں کرکٹ کا فروغ چاہتے ہیں۔انہوں نے بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔ ایم ایم سی اے کے صدر حماد سعید نے مہمانوں، ٹیموں اور کھلاڑیوں اور سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن اور ایم ایم سی اے کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب تقسیم انعامات میں پی ٹی آئی مدینہ منورہ کے صدر خواجہ زبیر،جنرل سیکرٹری محمد یاسین، انفارمیشن سیکرٹری محبت شاہ، اسپورٹس سیکرٹری محمد اظہراور ویلفیئر سیکرٹری اسد علی چیمہ نے خصوصی شرکت کی۔ صدرپی ٹی آئی مدینہ منورہ خواجہ زبیر نے ونر ٹیم کے کپتان عمر سہیل کو مبارک باد دی۔تقریب میں پاکستانی ملی نغمے پیش کیے گئے۔