پاکستانی خواتین میں کاروبار اور تعلیمی آگہی کے لیے تقریب

453

جدہ میں مقیم پاکستانی گھریلوخواتین کے لیے ایلیٹ کلب کی جانب سے کاروبار اور تعلیم سے متعلق آگاہی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی، جس میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز عالمہ عائشہ مسرور نے نئی شامل ہونے والی خواتین کو ایلیٹ کلب سے متعارف کرواتے ہوئے کہا کہ یہ پلیٹ فارم باصلاحیت اورتعلیم یافتہ خواتین میں کاروبار اور تعلیم سے متعلق آگہی کے علاوہ حکمت عملی کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔
ایلیٹ کلب کی بانی فرح عبید نے اپنے خطاب میں خواتین اور بچوں کی بہترین کاوش پر سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمارا دانشمندانہ رویہ اور سپورٹ سسٹم کو فروغ دینا کمیونٹی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہمارے کلب کا مقصد خواتین اور بچوں کے فن کو اجاگر کرنا ہے۔ اس موقع پر ماہر غذائیت ادعیہ وہاج نے کہا کہ ہم تاریخ کے ایک اہم ترین دور سے گزر رہے ہیں۔ مثبت رویے اور تخلیقی کام کے ذریعے معاشرے میں پیدا ہونے والی ناہمواریوں کا حل تلاش کیا جاسکتا ہے۔ ماہر تعلیم نحل اختر کا کہنا تھا کہ کلب کی سرگرمیوں میں بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں قابل تحسین ہیں۔ ایونٹ مینجمنٹ سے وابستہ رابعہ وسیم نے کہا کہ کووڈ کے مشکل دور میں ایلیٹ آن لائن تخلیقی پروجیکٹ نے کافی حد تک لوگوں کی مدد کی اور ہم اس کامیابی پر فرح عبید کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ نورین خان نے اپنے اسلامک یو ٹیوب چینل کا تفصیلی تعارف دیا۔ ڈاکٹر ارم جمال نے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کی فلاح اور بہبود کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے پروجیکٹ حسنات کے بارے میں آگہی دی۔
تقریب میں موجود خواتین میں حمیرا خان، سدرہ نعیم، مہوش خان، شفا احمد، اصفیہ امتیاز، مریم شاہد، زینیہ ریحان، ام خضر، ثنا ظفر، حنا خالد، ماہرہ محفوظ، حمنہ محفوظ، مہک فہد، عین الورہ ذیشان، نصرت جبین اور دیگر نے ایلیٹ کلب کی کارکردگی کوسراہا۔ آخر میں  عشایئے کا اہتمام بھی کیا گیا۔