پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کا مظاہرہ

139

4 اکتوبر کو پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے زیر اہتمام یونی لیور فیکٹری گیٹ کے سامنے سال 2007 میں نکالے گئے مزدوروں کے حق میں پرامن مظاہرہ کیا گیا۔جس میں فیڈریشن سے الحاق یافتہ تنظیموں کے کارکنوں نے شرکت کی۔ مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے فیڈریشن کے مقامی رہنماؤں نے یونی لیور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ نکالے گئے مزدوروں کو نوکریوں پر بحال کیا جائے اور ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ کرتے ہوئے رحیم یارخان کے باسیوں کو مستقل ملازمت دی جائے۔ انتظامیہ یونین کے معاملات میں دخل اندازی بند کرتے ہوئے ہوئے اپوزیشن یونین کے ساتھ مساوی رویہ رکھے اور ورکرز یونین یونی لیور پاکستان کے ساتھ ماضی میں کیے گئے معاہدوں کی پاسداری کرے۔ اگر ان مطالبات پر انتظامیہ نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا تو پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن احتجاج کا دائرہ کار ملک بھر میں شروع کردی گی۔مظاہرہ میں ملک رحمان حبیب، ملک ندیم، شیخ فیصل، ساجد حسین اور عبدالرزاق طاہر نے بھی شرکت کی۔