واسا اتحاد یونین کی کامیابی

179

محکمہ واسا کے ریفرنڈم میں گوجرانوالہ واسا اتحاد ورکرز یونین کامیاب قرار۔ نیو واسا لیبر یونین کو شکست، محکمہ واسا سی بی اے یونین کے ریفرنڈم میں 742 ووٹرز میں سے 709 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ ریفرنڈم کے لیے 3 بوتھ بنائے گئے، مجموعی طور پر 709 ووٹ کاسٹ ہوئے اور 33 ووٹ کاسٹ نہ ہوسکے۔ انتخابی نتائج کے مطابق گوجرانوالہ واسا اتحاد ورکرز یونین 407 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائی، جبکہ نیو واسا لیبر یونین 298 ووٹ لے سکی جس کے تحت رانا اسحاق صدر، رانا عمیر نائب صدر، امان اللہ مسیح جنرل سیکرٹری، خرم مہر جوائنٹ سیکرٹری اور افتخار چودھری چیئرمین بن گئے۔