آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سردار سکندر حیات انتقال کر گئے

316

کوٹلی آزادکشمیر : آزاد کشمیر کے سابق صدر اور وزیراعظم سردار سکندر حیات انتقال کر گئے، دل کادورہ پڑنے سے وہ آج چل بسے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سردار سکندر حیات کافی دنوں سے علیل تھے، دل کا دورہ پڑنے  پرانہیں  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے اسپتال کوٹلی میں  منتقل کیا گیا تھا، مرحوم دوبارہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے۔

سردار سکند حیات 2بار آزاد کشمیر کے صدر کے عہدے پر فائز رہے، وہ 1985 سے 1990 تک وزیراعظم،1991 سے 1996 تک صدر اور 2001 سے 2006 تک پھر وزیراعظم آزاد کشمیر رہے۔