امریکا سے مذاکرات برابری کی سطح پر کریں گے، طالبان

437

دوحہ: قطر میں طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر خارجہ سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، تاہم یہ مذاکرات بھی برابری کی سطح پر ہونا چاہیئں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ اقلیتوں اور خواتین کو کابینہ میں جلد شامل کرلیا جائے گا، تاہم عالمی برادری کو بھی افغان عوام کی خواہشات کا احترام کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ سہیل شاہین اقوام متحدہ میں افغانستان کی نمائندگی کے لیے طالبان کی جانب سے نامزد کردہ سفیر بھی ہیں۔