ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، قومی اسکواڈ میں تبدیلیاں ، سرفراز اور حیدر علی شامل

236
لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں قومی کھلاڑی مقامی ہوٹل میں قرنطینہ کے لیے جمع ہونا شروع ہوگئے

لاہور (سید وزیر علی قادری)چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اعلان کیا ہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں تبدیلیاں کردی گئی ہیں۔ اعظم خان اور محمد حسنین کی جگہ وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد اور حیدر علی کو 15 رکنی قومی اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔ان کے علاوہ ٹریول ریزرو میں موجود فخر زمان کو خوشدل شاہ سے تبدیل کرکے 16 رکنی اسکواڈ کاحصہ بنالیا گیا ہے۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ صہیب مقصود کو اسکواڈ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ میڈیکل ایڈوائس پر کیا جائے گا۔ٹاپ آرڈر بیٹر کی لوئر بیک کا ایم آر آئی اسکین 6 اکتوبر کو کروایاگیا تھا۔ 15 رکنی قومی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان ، سینٹرل پنجاب)شاداب خان (نائب کپتان ، ناردرن) آصف علی (ناردرن)فخر زمان (خیبر پختونخوا) حیدر علی (ناردرن) حارث رؤف (ناردرن) حسن علی (سینٹرل پنجاب) عماد وسیم (ناردرن)محمد حفیظ (سینٹرل پنجاب)محمد نواز (ناردرن) محمد رضوان (وکٹ کیپر ، خیبر پختونخوا) محمد وسیم جونیئر (خیبر پختونخوا) سرفراز احمد (وکٹ کیپر، سندھ) شاہین شاہ آفریدی (خیبر پختونخوا)صہیب مقصود (سدرن پنجاب)شامل ہیں۔ جب کہ ٹریولنگ ریزرو کھلاڑیوں میں خوشدل شاہ (خیبرپختونخوا)، شاہنواز دھانی (سندھ) اور عثمان قادر (سینٹرل پنجاب)کو رکھا گیا ہے۔ اسپورٹ اسٹاف میں منصور رانا (ٹیم منیجر) ، ثقلین مشتاق (عبوری ہیڈ کوچ) ، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ہیڈ کوچ) ، میتھیو ہیڈن (بیٹنگ کنسلٹنٹ) ، ورنن فلینڈر (بولنگ کنسلٹنٹ) ، کلف ڈیکن (فزیوتھیراپسٹ) ، ڈریکس سائمن (اسٹرینتھ اور کنڈیشنگ کوچ) ، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ) ، طلحہ اعجاز (ٹیم اینالسٹ) ، کرنل (ر) محمد عمران (سیکورٹی منیجر) ، ابراہیم بادیس (میڈیا اور ڈیجیٹل منیجر) ، ڈاکٹر نجیب سومرو (ٹیم ڈاکٹر) اور ملنگ علی ( ٹیم مساجر) محمد وسیم شامل ہیں۔ چیف سلیکٹرمحمد وسیم کا کہناہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ہم نے ٹیم مینجمنٹ کی مشاورت سے اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں کرکے حیدر علی، فخر زمان اور سرفراز احمد کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تینوں کھلاڑیوں کی اسکواڈ میں شمولیت سے قومی اسکواڈ کو مزید توازن ملے گا۔ محمد وسیم نے کہا کہ انہیں اعظم خان، محمد حسنین اور خوشدل شاہ کی مایوسی کا اندازہ ہے مگر ان تینوں کھلاڑیوں کی جگہ سرفراز احمد، حیدر علی اور فخر زمان نے قومی ٹی ٹوئنٹی میں بہتر کھیل پیش کیا۔تاہم ابتدائی تینوں کھلاڑی ہمارے مستقبل کے پلانز کا حصہ رہیں گے۔