آرمی چیف کی امریکی نائب وزیرخارجہ سے ملاقات

230

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمین نے ملاقات کی ، جس میں  باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی صورتحال  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کیلئے تمام تر کوششوں کیلئے پرعزم ہے، پاکستان افغانستان میں تمام افغانوں کی مشترکہ حکومت کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔

آرمی چیف سے امریکی نائب وزیرخارجہ کی ملاقات میں افغانستان میں  انسانی بنیادوں پر اقدامات میں  تعاون  پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے امریکا پائیدار  کثیر الجہتی تعلقات میں  دو طرفہ  روابط برقرار رکھنے پر زور دیا۔