ملک بھر میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ

301

کراچی : ملک بھر میں کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا،شہرقائد میں 62نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کے بعد ڈینگی وائرس بھی پھیلنے لگا،خیبر پختونخواہ میں بھی 268افراد ڈینگی سے متاثر ہوگئے،لاہور سمیت راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی صورتحال کافی تشویشناک ہوگئی۔

پنجاب ڈینگی سیل نے مچھر مار اسپرے نہ کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ کے 3ہفتے کافی خطرناک ہیں، عوام گندگی پھیلانے سے گریز کرے، لوگ گندہ پانی کہیں ٹہرنے نہ دیں اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔