دنیا کا سب سے بڑا اور جدید گرین ہاؤس

619

ایپالاچیان پہاڑوں کے دامن میں،  مورہیڈ کے چھوٹے شہر میں امریکہ کا سب سے بڑا گرین ہاؤس ہے۔

یہ گرین ہاؤس دنیا کے تمام گرین ہاؤس کے ورژن سے زیادہ وسیع ہے۔ یہ ہائی ٹیک آپریشن روبوٹکس ، مصنوعی ذہانت (AI) اور ڈیٹا استعمال کرتا ہے تاکہ ہر سال 45 ملین پاؤنڈ ٹماٹروں کی پیداوار کرسکے۔

2050 تک عالمی آبادی 10 ارب افراد کی طرف جا رہی ہے اور اقوام متحدہ نے پیش گوئی کی ہے کہ ہمیں ان کو کھانا کھلانے کے لیے 70 فیصد زیادہ خوراک پیدا کرنے کی ضرورت ہوگی۔
AppHarvest کے بانی اور سی ای او جوناتھن ویب کا خیال ہے کہ AI سے چلنے والے گرین ہاؤس اس مسئلے کا ایک حل ہوسکتے ہیں۔
ویب کا کہنا ہے کہ ، “آب و ہوا میں مسلسل تبدیلیوں کے دوران ہمیں یہ جاننا ہوگا کہ بہت کم وسائل کے ساتھ بہت زیادہ خوراک کیسے اگائی جائے. اور ہم ٹیکنالوجی کے استعمال سے ایسا کر سکتے ہیں۔”