مسجد حرام: عمر رسیدہ اور معذور افراد کے لیے مطاف میں الگ دائرہ مختص

321
مسجد حرام: عمر رسیدہ اور معذور افراد اپنے لیے مختص دائرے میں طواف کررہے ہیں

مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک) حرمین شریفین کے امور کی انتظامیہ نے مطاف میں عمر رسیدہ اور معذور افراد کے ٹریک کو علاحدہ کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے سنہرے رنگ کی رکاوٹوں کا استعمال کیا جائے گا۔ انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد مطاف کے ٹریکس کو زیادہ منظم بنانا اور احتیاطی اقدامات پر عمل کو یقینی بنانا ہے۔ انتظامیہ نے کئی زمینی تحقیقی مطالعے انجام دیے جن کا مقصد مسجد حرام میں آمد و رفت کے نظام کو آسان اور منظم بنانا ہے۔