حوثیوں کی مآرب میں پیش قدمی سے امریکا کو تشویش

275
یمن: خانہ جنگی کے باعث بے گھر ہونے والے شہری امداد کے لیے رل رہے ہیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی ٹم لینڈرکنگ نے کہا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی مآرب پر قبضے کی کوشش یمنی بحران کے حل کے لیے مذاکرات کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ ٹم لینڈرکنگ کا کہنا ہے کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ حوثی ملیشیا مآرب پر قبضے کے لیے مصر ہیں۔ مآرب پر قبضے کے لیے حوثیوں کی جنگ مذاکرات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ خیال رہے کہ حوثی ملیشیا نے رواں سال فروری میں مآرب پر قبضے کے لیے حملہ کیا تھا۔ اگرچہ ابھی تک حوثی ملیشیا مآرب پر قبضے میں کامیاب نہیں ہوسکی مگر اس نے جارحانہ کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ حوثیوں کی پیش قدمی کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں شہری بے گھر ہوگئے ہیں۔