“آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے”

386

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے ماضی میں پروڈکشن پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ٹیکسٹائل مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنا وزارت خزانہ کا کام نہیں، مہنگائی کم کرنے اور لوگوں کی آمدن بڑھانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ،گورنر اسٹیٹ بینک ڈالر کو مستحکم رکھیں گے۔

شوکت ترین نے کہاکہ غربت کم کرنے کا واحد حل یہی ہے کہ ہم اپنی معیشت کو واپس 7 سے 8فیصد تک لے کر جائیں تاکہ لوگوں کی آمدن بڑھے ہم 72 سالوں سے لوگوں کو یہی خواب دکھارہے ہیں کہ معیشت ترقی کرے گی۔

انہوں نےمزید کہا کہ معیشت بہتر ہوگی تو لوگوں کو روزگار ملے گا اور انکم بڑھے گی، پٹرولیم مصنوعات سمیت ہر چیز کی قیمت عالمی سطح پر بڑھی ہے عوام کو سہولت دینے کیلئے لیوی ٹیکس ختم کیا۔