گزشتہ کئی سالوں سے گراس روٹ کرکٹ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، رمیز راجہ

602

لاہور: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے گراس روٹ کرکٹ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے فرسٹ بورڈز کے عہدیداران نے ملاقات کی۔ ملاقات میں رمیز راجہ نے شرکا کو گراس روٹ کرکٹ سے متعلق اپنے نظریے سے آگاہ کیا۔ چیئرمین پی سی بی نے اسکول اور کلب کرکٹ کی سرگرمیوں کو جلد از جلد بحال کرنے پر زور دیا۔

رمیز راجہ نے کہا کہ گراس روٹ کرکٹ پر بھر پور توجہ دینا چاہتے ہیں، ان کے دور میں کرکٹ کی نرسریوں کو خاص اہمیت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی سطح پر بہترین کام کرنے پر فرسٹ بورڈز کو سراہتے ہیں، ان کے ساتھ مل کر پاکستان کی کرکٹ میں بہتری لانے کے منتظر ہیں۔