یونان کا افغان مہاجرین کو پناہ دینے سے انکار

484

یونانی وزیر اعظم کاریکوس متسوکس نے کہا کہ یونان 2015 کے مہاجرین بحران کا دوبارہ اہل نہیں ہوسکتا.

رائٹرز کے مطابق ترکی سرحد کے قریب ایک نئے پناہ گزیں کمیپ کا دورہ کرنے کے بعد۔ یونانی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ 2015 میں مہاجرین بحران جیسے مسئلے سے بچنے کیلئے افغانی مہاجرین کو پناہ نہیں دیں گے.

تاہم میتسوکس نے بتایا کہ یونان نے 26 افغان خواتین وکلاء اور ججز اور ان کے اہل خانہ کا استقبال کیا ہے اور ایسے مہاجرین عام پناہ گزینوں سے مستثنیٰ ہیں.

وضح رہے کہ اگست میں طالبان کے افغانستان پر قبضے نے یورپ میں 2015 میں ہوئے مہاجرین مسائل کے ری پلے کے خدشات کو جنم دیا ہے جب تقریبا 10 لاکھ پناہ گزین جن میں زیادہ تر شامی تھے، ترکی سے یونان پار کر کے یورپ بھاگ گئے تھے۔