پا ک بحریہ سمندری دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہے‘ نیول چیف

251

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ پا ک بحریہ سمندری دفاع اور بلیو اکانومی کے فروغ کے لیے ہر لمحہ تیار اور اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ورلڈ میری ٹائم ڈے 2021ء کے موقع پر اپنے بیان میں نیول چیف نے کہا کہ آج جہاز رانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، جہاز رانوں نے مشکل وبائی صورتِ حال کے باوجود دنیا کی اہم ترین سپلائی چین کو برقرار رکھا۔ میری ٹائم کاعالمی دن سمندر کے تحفظ اور اہمیت اجاگر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ اس سال میری ٹائم کے عالمی دن کا موضوع جہاز ران جہاز رانی کے مستقبل کی بنیاد ہے۔ا نہوں نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو متعدد سمندری وسائل سے نوازا ہے۔ ملکی معیشت کے فروغ کے لیے پاک چین اقتصادی راہداری کی کامیابی محفوظ سمندری راستوں سے منسلک ہے۔