سی پیک کی کامیابی محفوظ سمندری راستوں سے منسلک ہے، نیول چیف

378

کراچی: نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی کا کہنا ہے کہ سی پیک کی کامیابی محفوظ سمندری راستوں سے منسلک ہے۔

نیول چیف ایڈ مرل امجد نیازی نے ورلڈ میری ٹائم ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی دن سمندر کے تحفظ اور اہمیت اجاگر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے، رواں سال عالمی دن کا موضوع “جہاز ران جہاز رانی کے مستقبل کی بنیاد” ہے۔

سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ آج جہاز رانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، وبائی صورتحال کے باوجود سپلائی چین کو برقرار رکھا۔

نیول چیف نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو متعدد سمندری و سائل سے نوازا ہے، سمندری وسائل سے استفادہ معیشت کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، سی پیک کی کامیابی محفوظ سمندری راستوں سے منسلک ہے۔