قومی ٹی ٹوئنٹی کپ ،50 فیصدتماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت

259

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچز کے لیے50 فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ یہ فیصلہ این سی او سی کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔ فی الحال اس فیصلے کا اطلاق پنڈی لیگ کے آخری 3 دنوں یعنی یکم سے 3 اکتوبر تک کھیلے جانے والے میچز پر ہوگا۔شائقین کرکٹ ان تمام میچز کی ٹکٹیں بک می ڈاٹ پی کے سے بک کرواسکتے ہیں۔تاہم ان سے درخواست ہے کہ وہ کوویڈ 19 سے متعلق پی سی بی اور حکومت کی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔تمام تماشائیوں کے لیے اپنے ویکسین سرٹیفیکٹ ہمراہ لانا لازم ہوگا۔پاکستان بھر میں ٹکٹ ایم اینڈ پی سیلز دفاتر سے فون پر یا آن لائن خریدے جا سکتے ہیں۔ اس حوالے سے (0313-7786888) رابطہ کیا جاسکتا ہے۔