کراچی میں آج سے طوفانی بارشوں کاامکان

328

محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کی ہے کہ بحیرہ عرب کے شمال مشرق میں ڈیپریشن کے سائیکلونک اسٹارم میں تبدیل ہونے کا امکان ہے، سسٹم کے زیراثرکراچی اور دیہی سندھ کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشیں، جب کہ کراچی میں اربن فلڈنگ بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسیمات نے بتایاکہ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین میں آٓج 30 ستمبر سے 2 اکتوبر کے دوران وسیع پیمانے پر بارشوں کا امکان ہے، جب کہ اس دوران میرپور خاص، تھر پارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ اور سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔ اس دوران تیز ہوائیں اور گرج چمک کہیں تیز اور کہیں شدید اور کہیں کہیں موسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے الرٹ جاری کیا ہے الرٹ میں محکمہ موسمیات  نے ماہی گیروں کومتنبہ کیاہے کہ ؎ماہی گیرآج 30ستمبرسے  3 اکتوبر کے دوران سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج 30ستمبرسے 3 اکتوبر کے درمیان وسع پیمانے پر بارشوں کا امکان ہے