کراچی میں بارش کی پیشگوئی، سی اے اے کا ائیرپورٹ پر الرٹ جاری

503

کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیش گوئیوں کے بعد پاکستان سول ایویشن اتھارٹی ( سی اےاے ) نے ائیرپورٹ پر الرٹ جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی اے اے حکام نے چھوٹے سائز کے طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کے ساتھ اضافی وزن لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کچھ طیاروں کو ہواؤں کی شدت سے بچانے کے لیے ہینگر میں منتقل کرنے کی تاکید کی ہے۔

سی اے اے حکام  نےمتعلقہ شعبوں کو مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ طیاروں کو تکنیکی سہولیات فراہم کرنے والے آلات کو محفوظ مقام پر منتقل  کیا جائے ،  تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بروقت انتظامات کیے جاسکیں۔